صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1348
حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالدَّرَجَاتِ الْعُلَی وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ بِمِثْلِ حَدِيثِ قُتَيْبَةَ عَنْ اللَّيْثِ إِلَّا أَنَّهُ أَدْرَجَ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَوْلَ أَبِي صَالِحٍ ثُمَّ رَجَعَ فُقَرَائُ الْمُهَاجِرِينَ إِلَی آخِرِ الْحَدِيثِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ يَقُولُ سُهَيْلٌ إِحْدَی عَشْرَةَ إِحْدَی عَشْرَةَ فَجَمِيعُ ذَلِکَ کُلِّهِ ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ
نماز کے بعد ذکر کے استحباب اور اس کے بیان میں
امیہ بن بسطام عیشی، یزید بن زریع، روح، سہیل، حضرت ابوہریرہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کیا ہے کہ فقراء مہاجرین نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول مالدار لوگ اعلی درجہ اور ہمیشہ کی نعمتیں لے گئے باقی حدیث اسی طرح ہے لیکن اس میں یہ ہے کہ مہاجرین فقراء پھر آپ ﷺ کی خدمت میں آئے باقی حدیث اسی طرح ہے اور اس میں یہ زائد ہے کہ سہیل راوی کہتے ہیں کہ ہر ایک کلمہ گیارہ گیارہ مرتبہ کہے تاکہ سب کلمات تینتیس مرتبہ ہوجائیں۔
Top