صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1347
حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ کِلَاهُمَا عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَهَذَا حَدِيثُ قُتَيْبَةَ أَنَّ فُقَرَائَ الْمُهَاجِرِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالدَّرَجَاتِ الْعُلَی وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ فَقَالَ وَمَا ذَاکَ قَالُوا يُصَلُّونَ کَمَا نُصَلِّي وَيَصُومُونَ کَمَا نَصُومُ وَيَتَصَدَّقُونَ وَلَا نَتَصَدَّقُ وَيُعْتِقُونَ وَلَا نُعْتِقُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَلَا أُعَلِّمُکُمْ شَيْئًا تُدْرِکُونَ بِهِ مَنْ سَبَقَکُمْ وَتَسْبِقُونَ بِهِ مَنْ بَعْدَکُمْ وَلَا يَکُونُ أَحَدٌ أَفْضَلَ مِنْکُمْ إِلَّا مَنْ صَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعْتُمْ قَالُوا بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ تُسَبِّحُونَ وَتُکَبِّرُونَ وَتَحْمَدُونَ دُبُرَ کُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ مَرَّةً قَالَ أَبُو صَالِحٍ فَرَجَعَ فُقَرَائُ الْمُهَاجِرِينَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا سَمِعَ إِخْوَانُنَا أَهْلُ الْأَمْوَالِ بِمَا فَعَلْنَا فَفَعَلُوا مِثْلَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِکَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِهِ مَنْ يَشَائُ وَزَادَ غَيْرُ قُتَيْبَةَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ قَالَ سُمَيٌّ فَحَدَّثْتُ بَعْضَ أَهْلِي هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ وَهِمْتَ إِنَّمَا قَالَ تُسَبِّحُ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتَحْمَدُ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتُکَبِّرُ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ فَرَجَعْتُ إِلَی أَبِي صَالِحٍ فَقُلْتُ لَهُ ذَلِکَ فَأَخَذَ بِيَدِي فَقَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ اللَّهُ أَکْبَرُ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ حَتَّی تَبْلُغَ مِنْ جَمِيعِهِنَّ ثَلَاثَةً وَثَلَاثِينَ قَالَ ابْنُ عَجْلَانَ فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ رَجَائَ بْنَ حَيْوَةَ فَحَدَّثَنِي بِمِثْلِهِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نماز کے بعد ذکر کے استحباب اور اس کے بیان میں
عاصم بن نضر تیمی، معتمر، عبیداللہ، قتیبہ بن سعید، لیث، ابن عجلان، ابوصالح حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ مہاجرین فقراء رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگے کہ مالدار لوگ اعلی درجہ اور ہمیشہ کی نعمتوں میں چلے گئے آپ ﷺ نے فرمایا وہ کیسے؟ انہوں نے عرض کیا کہ وہ بھی نماز پڑھتے ہیں جس طرح کہ ہم نماز پڑھتے ہیں اور وہ بھی روزہ رکھتے ہیں جس طرح کہ ہم روزہ رکھتے ہیں اور وہ صدقہ نکالتے ہیں اور ہم صدقہ نہیں دے سکتے، وہ غلام آزاد کرتے ہیں اور ہم غلام آزاد نہیں کرسکتے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں کوئی ایسی چیز نہ سکھاؤں کہ جو تم سے سبقت لے گئے ہیں تم انہیں پالو اور اپنے بعد والوں سے آگے بڑھ جاؤ اور کوئی تم سے افضل نہ ہو سوائے اس کے کہ جو تمہارے جیسے کام کرے، انہوں نے عرض کیا کہ ہاں اے اللہ کے رسول! فرمائیے! آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہر نماز کے بعد تینتیس تینتیس مرتبہ سُبْحَانَ اللَّهِ اور اَللَّهُ أَکْبَرُ اور اَلْحَمْدُ لِلَّهِ پڑھا کرو، راوی ابوصالح کہتے ہیں کہ مہاجرین فقراء دوبارہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگے کہ ہمارے مالدار بھائیوں نے بھی یہ سن لیا ہے اور وہ بھی اسی طرح کرنے لگے ہیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے۔ اور روایت میں غیر قتیبہ نے یہ زائد کہا ہے کہ لیث بن عجلان سے روایت ہے کہ سمی کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث اپنے گھر والوں میں سے کسی سے بیان کی تو انہوں نے کہا کہ تم کو وہم ہوگیا ہے بلکہ اس طرح فرمایا کہ 33 دفعہ سُبْحَانَ اللَّهِ 33 دفعہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ 33 دفعہ اَللَّهُ أَکْبَرُ کہو پھر میں ابوصالح کے پاس لوٹا اور ان سے میں نے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا کہاللَّهُ أَکْبَرُ اور سُبْحَانَ اللَّهِ اور اَلْحَمْدُ لِلَّهِ اور اَللَّهُ أَکْبَرُ اور سُبْحَانَ اللَّهِ اور اَلْحَمْدُ لِلَّهِ اس طرح کہے کہ پوری تعداد 33 مرتبہ ہوجائے ابن عجوان کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث رجاء بن حیوہ سے بیان کی تو انہوں نے اسی طرح مجھ سے ابوصالح کے واسطے سے حضرت ابوہریرہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے نقل کی ہے۔
Top