صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1316
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو قَالَ أَخْبَرَنِي بِذَا أَبُو مَعْبَدٍ ثُمَّ أَنْکَرَهُ بَعْدُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کُنَّا نَعْرِفُ انْقِضَائَ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالتَّکْبِيرِ
نماز کے بعد کے ذکر کا بیان
زہیر بن حرب، سفیان بن عیینہ، عمرو، ابومعبد، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی نماز ختم ہونے کو تکبیر کے ذریعہ پہچان لیتے تھے۔
Top