صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1311
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيِّ أَنَّهُ قَالَ رَآنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَی فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ نَهَانِي فَقَالَ اصْنَعْ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ فَقُلْتُ وَکَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ قَالَ کَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ کَفَّهُ الْيُمْنَی عَلَی فَخِذِهِ الْيُمْنَی وَقَبَضَ أَصَابِعَهُ کُلَّهَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ وَوَضَعَ کَفَّهُ الْيُسْرَی عَلَی فَخِذِهِ الْيُسْرَی
نماز میں بیٹھنے اور رانوں پر ہاتھ رکھنے کی کیفیت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، مسلم بن ابی مریم، حضرت علی ؓ، عبدالرحمن المعاوی ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت ابن عمر ؓ نے نماز میں کنکریوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے مجھے روکا اور فرمایا اس طرح جیسا کہ رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے میں نے عرض کیا کہ رسول اللہ ﷺ کیسے کیا کرتے تھے تو انہوں نے فرمایا کہ جب آپ ﷺ نماز میں بیٹھتے تو آپ ﷺ اپنی دائیں ہتھیلی کو دائیں ران پر رکھتے اور دوسری ساری انگلیوں کو بند کر کے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی سے اشارہ فرماتے اور بائیں ہتھیلی کو بائیں ران پر رکھتے۔
Top