صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1296
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رُبَّمَا قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ فَيَمُرُّ بِالسَّجْدَةِ فَيَسْجُدُ بِنَا حَتَّی ازْدَحَمْنَا عِنْدَهُ حَتَّی مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَکَانًا لِيَسْجُدَ فِيهِ فِي غَيْرِ صَلَاةٍ
سجدہ تلاوت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، عبیداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب قرآن پڑھتے اور سجدہ والی آیت سے گزرتے تو آپ ﷺ سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہجوم کی وجہ سے ہم میں سے کسی کو سجدہ کرنے کی جگہ نہیں ملتی تھی یہ سجدہ نماز کے علاوہ میں ہوتا تھا۔
Top