صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1284
حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ الْکُوفِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّهْشَلِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ وَمَا ذَاکَ قَالُوا صَلَّيْتَ خَمْسًا قَالَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُکُمْ أَذْکُرُ کَمَا تَذْکُرُونَ وَأَنْسَی کَمَا تَنْسَوْنَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ
نماز میں بھولنے اور اس کے لئے سجدہ سہو کرنے کے بیان میں
عون بن سلام کوفی، ابوبکر نہشلی، عبدالرحمن، اسود، عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز کی پانچ رکعتیں پڑھا دیں ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیا نماز میں زیادتی ہوگئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا وہ کیسے؟ ہم نے عرض کیا کہ آپ ﷺ نے پانچ رکعات پڑھا دی ہیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح کا انسان ہوں میں بھی اسی طرح یاد کرتا ہوں جس طرح تم یاد کرتے ہو اور میں بھی بھول جاتا ہوں جس طرح کہ تم بھول جاتے ہو پھر آپ ﷺ نے بھولنے کے دو سجدے کئے۔
Top