نماز میں بھولنے اور اس کے لئے سجدہ سہو کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، ابی سلمہ بن عبدالرحمن، ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان اس کے پاس آکر اسے مشتبہ کردیتا ہے یہاں تک کہ اسے یاد نہیں رہتا کہ اس نے نماز کی کتنی رکعات پڑھی ہیں پس جب تم میں سے کوئی اس کو پائے تو وہ بیٹھنے کی حالت میں دو سجدے کرے۔