نماز کے دوران کوکھ پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت کے بیان میں
حکم بن موسی، عبداللہ بن مبارک، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوخالد، ابواسامہ، ہشام، محمد، ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی نماز کی حالت میں کوکھ پر ہاتھ رکھے اور ابوبکر کی روایت میں ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔