اونٹ کی گردن میں تانت کے قلادہ ڈالنے کی کراہت کے بیان میں۔
یحییٰ بن یحیی، مالک عبداللہ بن ابوبکر عباد بن تمیم حضرت ابوبشیر انصاری ؓ خبر دیتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے بعض سفروں میں سے کسی سفر میں آپ ﷺ کے ساتھ تھے راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنا نمائندہ بھیجا حضرت عبداللہ بن ابوبکر ؓ کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ لوگ اپنی اپنی سونے کی جگہوں پر تھے آپ ﷺ نے فرمایا کوئی آدمی کسی اونٹ کی گردن میں کوئی تانت کا قلادہ یا ہار نہ ڈالے سوائے اس کے کہ اسے کاٹ دیا جائے امام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ میری رائے یہ ہے کہ وہ اس طرح نظر لگنے کی وجہ سے کرتے تھے۔