صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5539
و حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ مَسْرُوقٍ فِي بَيْتٍ فِيهِ تَمَاثِيلُ مَرْيَمَ فَقَالَ مَسْرُوقٌ هَذَا تَمَاثِيلُ کِسْرَی فَقُلْتُ لَا هَذَا تَمَاثِيلُ مَرْيَمَ فَقَالَ مَسْرُوقٌ أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ
جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔
نصر بن علی، عبدالعزیز بن عبدالصمد، منصور مسلم، صبیح مسروق، حضرت مسلم ؓ ابن صبیح سے روایت ہے فرماتے ہیں میں حضرت مسروق کے ساتھ ایک گھر میں تھا جس میں تصویریں لگی ہوئی تھیں حضرت مسروق نے کہا کیا یہ تصویریں کسریٰ کی ہیں؟ میں نے کہا نہیں بلکہ یہ تصویریں حضرت مریم کی ہیں حضرت مسروق کہنے لگے میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن سب سے سخت ترین عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہوگا۔
Top