صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5518
حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُکَيْرَ بْنَ الْأَشَجِّ حَدَّثَهُ أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ حَدَّثَهُ وَمَعَ بُسْرٍ عُبَيْدُ اللَّهِ الْخَوْلَانِيُّ أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ قَالَ بُسْرٌ فَمَرِضَ زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ فَعُدْنَاهُ فَإِذَا نَحْنُ فِي بَيْتِهِ بِسِتْرٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيِّ أَلَمْ يُحَدِّثْنَا فِي التَّصَاوِيرِ قَالَ إِنَّهُ قَالَ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ أَلَمْ تَسْمَعْهُ قُلْتُ لَا قَالَ بَلَی قَدْ ذَکَرَ ذَلِکَ
جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔
ابوطاہر ابن وہب، عمرو بن حارث، بکیر بن اشج، بسر بن سعید، زید بن خالد جہنی، بسر، عبیداللہ خولانی، حضرت ابوطلحہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے کہ جس گھر میں تصویر ہو۔ حضرت بسر ؓ کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ کے بعد حضرت زید بن خالد ؓ بیمار ہوگئے تو ہم ان کی عیادت کے لئے گئے (جب ہم ان کے گھر گئے تو دیکھا) کہ ان کے گھر میں ایک پردہ ہے جس میں تصویریں بنی ہوئی ہیں میں نے عبیداللہ خولانی سے کہا کیا حضرت زید ؓ ہم کو تصویروں والی حدیث نہیں بیان کرتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں! انہوں نے بیان کی تھی مگر جب کپڑوں میں نقش ونگار ہوں کیا تو نے یہ نہیں سنا؟ میں نے کہا نہیں انہوں نے کہا کہ حضرت زید ؓ نے اسی طرح کہا تھا۔
Top