صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5511
حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ وَاعَدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فِي سَاعَةٍ يَأْتِيهِ فِيهَا فَجَائَتْ تِلْکَ السَّاعَةُ وَلَمْ يَأْتِهِ وَفِي يَدِهِ عَصًا فَأَلْقَاهَا مِنْ يَدِهِ وَقَالَ مَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَا رُسُلُهُ ثُمَّ الْتَفَتَ فَإِذَا جِرْوُ کَلْبٍ تَحْتَ سَرِيرِهِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ مَتَی دَخَلَ هَذَا الْکَلْبُ هَاهُنَا فَقَالَتْ وَاللَّهِ مَا دَرَيْتُ فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ فَجَائَ جِبْرِيلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاعَدْتَنِي فَجَلَسْتُ لَکَ فَلَمْ تَأْتِ فَقَالَ مَنَعَنِي الْکَلْبُ الَّذِي کَانَ فِي بَيْتِکَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ
جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔
سوید بن سعید، عبدالعرزیز بن ابی حازم، ابوسلمہ، عبدالرحمن، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے رسول اللہ ﷺ سے ایک وقت میں آنے کا وعدہ کیا جب وہ وقت آیا تو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے آپ ﷺ کے ہاتھ مبارک میں ایک لکڑی دیکھی آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک سے وہ لکڑی پھینکی اور فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا پھر آپ ﷺ نے ادھر ادھر دیکھا تو تخت کے نیچے ایک کتے کے پلے پر نظر ٹھہری آپ ﷺ نے فرمایا اے عائشہ یہ کتا یہاں کب داخل ہوا؟ تو حضرت عائشہ ؓ نے عرض کیا اللہ کی قسم میں نہیں جانتی آپ ﷺ کے حکم کے مطابق وہ کتاباہر نکال دیا گیا تو اسی وقت حضرت جبرائیل آگئے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میں آپ کے انتظار میں بیٹھا رہا لیکن آپ نہیں آئے تو حضرت جبریئل نے فرمایا مجھے اس کتے نے روکا جو آپ ﷺ کے گھر میں تھا کیونکہ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے کہ جس گھر میں کتے اور تصویریں ہوں۔
Top