صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5504
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ رَأَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ وَاضِعًا إِحْدَی رِجْلَيْهِ عَلَی الْأُخْرَی
چت لیٹ کر دونوں پاؤں میں سے ایک کو دوسرے پر رکھنے کی اباحت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک ابن شہاب، حضرت عباد ؓ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے اس حال میں دیکھا کہ آپ نے ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی۔
Top