صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5502
و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَمْشِ فِي نَعْلٍ وَاحِدٍ وَلَا تَحْتَبِ فِي إِزَارٍ وَاحِدٍ وَلَا تَأْکُلْ بِشِمَالِکَ وَلَا تَشْتَمِلْ الصَّمَّائَ وَلَا تَضَعْ إِحْدَی رِجْلَيْکَ عَلَی الْأُخْرَی إِذَا اسْتَلْقَيْتَ
ایک ہی کپڑے میں صما اور احتباء کی ممانعت کے بیان میں۔
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن حاتم، اسحاق ابن حاتم، محمد بن بکر، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا ایک جوتی پہن کر مت چلو اور ایک ازار میں احتباء نہ کر اور اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھا اور ایک ہی کپڑا سارے جسم پر نہ لپیٹ اور چت لیٹ کر ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر نہ رکھے۔
Top