صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5501
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ اشْتِمَالِ الصَّمَّائِ وَالِاحْتِبَائِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَأَنْ يَرْفَعَ الرَّجُلُ إِحْدَی رِجْلَيْهِ عَلَی الْأُخْرَی وَهُوَ مُسْتَلْقٍ عَلَی ظَهْرِهِ
ایک ہی کپڑے میں صما اور احتباء کی ممانعت کے بیان میں۔
قتیبہ لیث، ابن رمح، لیث، ابوزبیر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ہی کپڑے کو سارے جسم پر لپیٹ لینے اور ایک کپڑے میں احتباء کرنے اور چت لیٹ کر ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
Top