صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5499
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يَأْکُلَ الرَّجُلُ بِشِمَالِهِ أَوْ يَمْشِيَ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ وَأَنْ يَشْتَمِلَ الصَّمَّائَ وَأَنْ يَحْتَبِيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ کَاشِفًا عَنْ فَرْجِهِ
ایک ہی کپڑے میں صما اور احتباء کی ممانعت کے بیان میں۔
قتیبہ بن سعید، مالک بن انس، زبیر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے یا وہ ایک ہی جوتی میں چلے اور صما پہنے اور ایک ہی کپڑے میں احتباء سے منع فرمایا اس حال میں کہ اس کی شرمگاہ کھل جائے۔
Top