وسطی اور اس کے برابر والی انگلی میں انگوٹھی پہننے کی ممانعت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوالاحوص، عاصم بن کلیب، حضرت ابوبردہ ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں حضرت علی ؓ نے درمیانی اور اس کے برابر والی انگلی کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے۔