صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5490
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَانِي يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَجْعَلَ خَاتَمِي فِي هَذِهِ أَوْ الَّتِي تَلِيهَا لَمْ يَدْرِ عَاصِمٌ فِي أَيِّ الثِّنْتَيْنِ وَنَهَانِي عَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَعَنْ جُلُوسٍ عَلَی الْمَيَاثِرِ قَالَ فَأَمَّا الْقَسِّيِّ فَثِيَابٌ مُضَلَّعَةٌ يُؤْتَی بِهَا مِنْ مِصْرَ وَالشَّامِ فِيهَا شِبْهُ کَذَا وَأَمَّا الْمَيَاثِرُ فَشَيْئٌ کَانَتْ تَجْعَلُهُ النِّسَائُ لِبُعُولَتِهِنَّ عَلَی الرَّحْلِ کَالْقَطَائِفِ الْأُرْجُوَانِ
وسطی اور اس کے برابر والی انگلی میں انگوٹھی پہننے کی ممانعت کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابوکریب ابن ادریس ابن کریب ابن ادریس عاصم بن کلیب، ابوبردہ، حضرت علی ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مجھے منع فرمایا کہ میں اس انگلی یا اس کے ساتھ والی انگلی میں انگوٹھی پہنوں راوی عاصم کو معلوم نہیں کہ کونسی دو انگلیاں ہیں (اور حضرت علی ؓ نے فرمایا) کہ مجھے آپ ﷺ نے منع فرمایا قسی کپڑا پہننے سے اور ریشمی زین پوشوں پر بیٹھنے سے اور انہوں نے کہا کہ قسی تو گھر کے وہ کپڑے ہیں جو مصر اور شام سے آتے ہیں اور زین پوش وہ ہیں کہ جو عورتیں کجاوں پر اپنے خاوندوں کے لئے بچھاتی ہیں ارجوائی چادروں کی طرح۔
Top