نبی ﷺ کا انگوٹھی بنوانے کے بیان میں جب آپ ﷺ عجم والوں کی طرف خط لکھنے کا ارادہ فرماتے۔
نصر بن علی جہضمی نوح بن قیس اخیہ خالد بن قیس قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کسری اور قیصر اور نجاشی کی طرف خط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ وہ لوگ بغیر مہر لگے خط کو قبول نہیں کرتے تو رسول اللہ ﷺ نے ایک انگوٹھی بنوائی جس کا چھلہ چاندی کا تھا اور اس میں محمد رسول اللہ کا نقش تھا۔