صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5480
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَکْتُبَ إِلَی الرُّومِ قَالَ قَالُوا إِنَّهُمْ لَا يَقْرَئُونَ کِتَابًا إِلَّا مَخْتُومًا قَالَ فَاتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِهِ فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ
نبی ﷺ کا انگوٹھی بنوانے کے بیان میں جب آپ ﷺ عجم والوں کی طرف خط لکھنے کا ارادہ فرماتے۔
محمد بن مثنی، ابن بشار مثنی محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے بادشاہ روم کو خط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو صحابہ ؓ نے عرض کیا کہ وہ (بادشاہ روم) اس خط کو مہر دیکھے بغیر نہیں پڑھیں گے راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی گویا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ مبارک میں اب بھی اس انگوٹھی کی سفیدی دیکھ رہا ہوں اس انگوٹھی کا نقش محمد رسول اللہ تھا۔
Top