صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5478
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ وَأَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَکِيُّ کُلُّهُمْ عَنْ حَمَّادٍ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَقَالَ لِلنَّاسِ إِنِّي اتَّخَذْتُ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَنَقَشْتُ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَی نَقْشِهِ
نبی ﷺ کی چاندی کی انگوٹھی اور اس پر محمد رسول اللہ کے نقش اور آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کے خلفاء کا اس انگوٹھی کے پہننے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، خلف بن ہشام ابوربیع عتکی حماد یحییٰ حماد بن زید عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی جس میں محمد رسول اللہ ﷺ کا نقش تھا اور آپ ﷺ نے لوگوں سے فرمایا کہ میں نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی ہے اور میں نے اس انگوٹھی میں محمد رسول اللہ کا نقش بنوایا ہے تو کوئی آدمی اس کی طرح اپنی انگوٹھی پر نقش نہ بنوائے۔
Top