صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5477
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَکْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثُمَّ أَلْقَاهُ ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَقَالَ لَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَی نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا وَکَانَ إِذَا لَبِسَهُ جَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ کَفِّهِ وَهُوَ الَّذِي سَقَطَ مِنْ مُعَيْقِيبٍ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ
نبی ﷺ کی چاندی کی انگوٹھی اور اس پر محمد رسول اللہ کے نقش اور آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کے خلفاء کا اس انگوٹھی کے پہننے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد محمد بن عباد ابن ابی عمر ابی بکر سفیان، ابن عیینہ ایوب بن موسیٰ نافع حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی پھر وہ پھینک دی پھر آپ ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی جس میں محمد رسول اللہ کا نقش تھا اور آپ ﷺ نے فرمایا کوئی آدمی میری اس انگوٹھی کے نقش کی طرح اپنی انگوٹھی پر نقش نہ بنوائے اور جب آپ ﷺ اس چاندی کی انگوٹھی کو پہنتے تھے تو اس کے نگینے کو اپنی ہتھیلی کی طرف کرلیا کرتے تھے اور یہی انگوٹھی تھی جو کہ معیقیب کے ہاتھ سے بئر اریس میں گرگئی تھی۔
Top