نبی ﷺ کی چاندی کی انگوٹھی اور اس پر محمد رسول اللہ کے نقش اور آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کے خلفاء کا اس انگوٹھی کے پہننے کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ عبداللہ بن نمیر عبیداللہ ابن نمیر، ابی عبیداللہ حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی تھی اور وہی آپ ﷺ کے ہاتھ مبارک میں تھی پھر وہی انگوٹھی حضرت ابوبکر ؓ کے ہاتھ میں آگئی پھر حضرت عمر ؓ کے ہاتھ میں پھر حضرت عثمان ؓ کے ہاتھ میں تھی یہاں تک کہ حضرت عثمان ؓ سے وہ انگوٹھی بئر اریس میں گرگئی اس انگوٹھی کا نقش محمد رسول اللہ ﷺ تھا۔