صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5462
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَرَرْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي إِزَارِي اسْتِرْخَائٌ فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ ارْفَعْ إِزَارَکَ فَرَفَعْتُهُ ثُمَّ قَالَ زِدْ فَزِدْتُ فَمَا زِلْتُ أَتَحَرَّاهَا بَعْدُ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ إِلَی أَيْنَ فَقَالَ أَنْصَافِ السَّاقَيْنِ
متکبرانہ انداز میں (ٹخنوں سے نیچے) کپڑا لٹکا کر چلنے کی حرمت کے بیان میں
ابوطاہر ابن وہب، عمرو بن محمد عبداللہ بن واقد، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا اس حال میں کہ میری ازار لٹک رہی تھی تو آپ ﷺ نے فرمایا اے عبداللہ اپنی ازار اونچی کر میں نے اسے اوپر اٹھا لیا پھر آپ ﷺ نے فرمایا اور اٹھا میں نے اور اٹھائی میں اپنی ازار اٹھاتا رہا یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے کہا کہاں تک اٹھائے آپ ﷺ نے فرمایا آدھی پنڈلیوں تک۔
Top