صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5450
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجْتُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَّخَذْتَ أَنْمَاطًا قُلْتُ وَأَنَّی لَنَا أَنْمَاطٌ قَالَ أَمَا إِنَّهَا سَتَکُونُ قَالَ جَابِرٌ وَعِنْدَ امْرَأَتِي نَمَطٌ فَأَنَا أَقُولُ نَحِّيهِ عَنِّي وَتَقُولُ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا سَتَکُونُ
قالینوں کے جواز کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر، وکیع، سفیان، محمد بن منکدر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ جب میں نے شادی کی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کیا تو نے قالین بنائے ہیں؟ میں نے عرض کیا ہماری ہاں قالین کہاں؟ آپ ﷺ نے فرمایا اب عنقریب ہوجائیں گے۔ حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ میری بیوی کے پاس ایک قالین ہے میں اسے کہتا ہوں کہ یہ مجھ سے دور کر دے وہ کہتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اب عنقریب قالین ہوں گے۔
Top