صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5449
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو قَالَ عَمْرٌو وَقُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا وَقَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا تَزَوَّجْتُ أَتَّخَذْتَ أَنْمَاطًا قُلْتُ وَأَنَّی لَنَا أَنْمَاطٌ قَالَ أَمَا إِنَّهَا سَتَکُونُ
قالینوں کے جواز کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، عمرو، قتیبہ اسحاق، سفیان، ابن منکدر، حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ جب میں نے شادی کی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا کیا تو نے قالین بنائے ہیں؟ میں نے عرض کیا ہمارے ہاں قالین کہاں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اب عنقریب ہوں گے۔
Top