صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5443
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ ابْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ إِزَارًا وَکِسَائً مُلَبَّدًا فَقَالَتْ فِي هَذَا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْنُ حَاتِمٍ فِي حَدِيثِهِ إِزَارًا غَلِيظًا
لباس میں تواضع اختیار کرنے اور سادہ اور موٹا کپڑا پہننے کے بیان میں
علی بن حجر سعدی، محمد بن حاتم، یعقوب بن ابراہیم، ابن علیہ، ابن حجر اسماعیل ایوب حمیر بن ہلال، حضرت ابوبردہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے ہمارے سامنے ایک تہبند اور ایک پیوند لگا ہوا کپڑا نکالا اور پھر فرمانے لگیں کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات مبارک انہی دو کپڑوں میں ہوئی ہے ابن حاتم نے اپنی روایت میں موٹا تہبند کہا ہے۔
Top