صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5440
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ قُلْنَا لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَيُّ اللِّبَاسِ کَانَ أَحَبَّ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ أَعْجَبَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحِبَرَةُ
دھاری دار یمنی کپڑے پہننے کی فضلیت کے بیان میں
ہداب بن خالد ہمام قتادہ، انس بن مالک، حضرت قتادہ ؓ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت انس بن مالک ؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ کو کون سا لباس زیادہ محبوب تھا یا رسول اللہ ﷺ کو کون سا لباس زیادہ پسندیدہ تھا؟ حضرت انس ؓ نے فرمایا دھاری دار یمنی چادر۔
Top