صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5436
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ الْمُوصِلِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ رَأَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ ثَوْبَيْنِ مُعَصْفَرَيْنِ فَقَالَ أَأُمُّکَ أَمَرَتْکَ بِهَذَا قُلْتُ أَغْسِلُهُمَا قَالَ بَلْ أَحْرِقْهُمَا
مرد کو عصفر سے رنگے ہوئے کپڑوں کے پہننے کی ممانعت کے بیان میں
داؤد بن رشید عمر بن ایوب موصلی، ابراہیم بن نافع، سلیمان، احول، طاؤس، عبداللہ بن عمرو، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مجھے عصفر سے رنگے ہوئے دو کپڑوں کو پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا کیا تجھے تیری ماں نے یہ کپڑے پہننے کا حکم دیا ہے میں نے عرض کیا میں اس رنگ کو دھو ڈالوں گا آپ ﷺ نے فرمایا (نہیں) بلکہ اسے جلا ڈالو۔
Top