صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5431
و حَدَّثَنَاه أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ رُخِّصَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ لِحِکَّةٍ کَانَتْ بِهِمَا
مرد کے لئے جب اس کو خارش وغیرہ ہو تو ریشمی لباس پہننے کے جواز میں۔
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، شعبہ، قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت زبیر بن عوام اور حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کو خارش ہوجانے کی وجہ سے ریشمی لباس پہننے کی اجازت عطا فرما دی تھی یا اجازت دیدی تھی۔
Top