صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5429
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَنْبَأَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فِي الْقُمُصِ الْحَرِيرِ فِي السَّفَرِ مِنْ حِکَّةٍ کَانَتْ بِهِمَا أَوْ وَجَعٍ کَانَ بِهِمَا
مرد کے لئے جب اس کو خارش وغیرہ ہو تو ریشمی لباس پہننے کے جواز میں۔
ابوکریب، محمد بن علاء، ابواسامہ، سعید بن ابی عروبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ حضرت عبدالرحمن بن عوف اور حضرت زبیر بن عوام ؓ کو خارش یا کسی اور بیماری کی وجہ سے سفر میں ریشمی لباس پہننے کی اجازت عطا فرما دی تھی۔
Top