سنن النسائی - جنائز کے متعلق احادیث - حدیث نمبر 1989
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَالَ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُّوجُ حَرِيرٍ فَلَبِسَهُ ثُمَّ صَلَّی فِيهِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا کَالْکَارِهِ لَهُ ثُمَّ قَالَ لَا يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ
مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، یزید بن ابی حبیب، ابوخیر عقبہ بن عامر، حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے لئے ایک ریشمی قبا بطور ہدیہ آیا پھر آپ ﷺ نے وہ قبا پہنا پھر آپ ﷺ نے اس میں نماز پڑھی اور پھر نماز سے فارغ ہو کر بہت ناپسندیدگی سے اسے اتار دیا جیسے کہ اسے آپ ﷺ بہت ہی ناپسند سمجھتے ہیں پھر آپ ﷺ نے فرمایا یہ لباس متقی لوگوں کے لئے مناسب نہیں ہے۔
Uqba bin Amir said: A silk go vn was presented to Allahs Messenger ﷺ and he wore it and observed prayer in it and then returned and put it off so violently as if he despised it. He then said: It does not befit the Godfearing persons.
Top