صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5424
و حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ وَأَبُو کَامِلٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی عُمَرَ بِجُبَّةِ سُنْدُسٍ فَقَالَ عُمَرُ بَعَثْتَ بِهَا إِلَيَّ وَقَدْ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ قَالَ إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ بِهَا إِلَيْکَ لِتَلْبَسَهَا وَإِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْکَ لِتَنْتَفِعَ بِثَمَنِهَا
مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
شیبان بن فروخ، ابوکاملا، ابوعوانہ، عبدالرحمن بن اصم، انس بن مالک، حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت عمر ؓ کی طرف سندس کا ایک جبہ بھیجا تو حضرت عمر ؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے مجھے یہ جبہ بھیجا ہے حالانکہ آپ ﷺ تو اس کے بارے میں ایسے ایسے فرما چکے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا میں نے تجھے یہ جبہ اس لئے نہیں بھیجا تاکہ تو اسے پہنے بلکہ میں نے یہ جبہ تیری طرف اس لئے بھیجا ہے کہ تاکہ تو اس کی قیمت سے نفع حاصل کرے
Top