صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5423
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ کَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةَ سِيَرَائَ فَخَرَجْتُ فِيهَا فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ قَالَ فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي
مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، غندر، شعبہ، عبدالملک ابن میشرہ زید بن وہب، حضرت علی ؓ بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک ریشمی جوڑا عطا فرمایا میں اس جوڑے کو پہن کر باہر نکلا تو میں نے آپ ﷺ کے چہرہ اقدس پر غصہ کے آثار دیکھے حضرت علی ؓ کہتے ہیں کہ پھر میں نے اس کپڑے کو پھاڑ کر اپنی عورتوں میں تقسیم کردیا۔
Top