مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب زہیر بن حرب، زہیر، ابوکریب، وکیع، مسعر ابوعون ثقفی ابوصالح حنفی حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ اکیدر دوم نے نبی ﷺ کی طرف ریشمی کپڑا بطور ہدیہ بھیجا تو آپ ﷺ نے وہ کپڑا حضرت علی ؓ کو عطا فرمایا اور فرمایا (اے علی) اسے پھاڑ کر تینوں فاطمہ کی اوڑھنیاں بنا لے اور ابوبکر ؓ اور ابوکریب کی روایت میں بَيْنَ النِّسْوَةِ کا ذکر ہے۔