مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبید بن سعید، شعبہ، خلیفہ بن کعب ابی ذبیان، حضرت خلیفہ بن کعب ابی ذیبان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ سے خطبہ دیتے ہوئے سنا وہ فرماتے ہیں آگاہ رہو تم اپنی عورتوں کو ریشمی کپڑے نہ پہناؤ کیونکہ میں نے حضرت عمر ؓ بن خطاب سے سنا اور فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ریشم نہ پہنو کیونکہ جو آدمی دنیا میں ریشم کا لباس پہنے گا وہ آخرت میں ریشم کا لباس نہیں پہن سکے گا۔