صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5407
و حَدَّثَنِي ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی عَلَی رَجُلٍ مِنْ آلِ عُطَارِدٍ بِمِثْلِ حَدِيثِ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْکَ لِتَنْتَفِعَ بِهَا وَلَمْ أَبْعَثْ بِهَا إِلَيْکَ لِتَلْبَسَهَا
مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
ابن نمیر، روح، شعبہ، ابوبکر بن حفص، سالم بن عبداللہ بن عمر، عمر بن خطاب، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر ؓ نے عطارد خاندان کے ایک آدمی کو دیکھا یحییٰ بن سعید کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی سوائے اس کے کہ اس میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا میں نے تجھے (یہ جوڑا) اس لئے بھیجا ہے تاکہ تو اس سے نفع حاصل کرے اور تیری طرف اس لئے نہیں بھیجا تاکہ اسے پہنے۔
Top