صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5401
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی حُلَّةً سِيَرَائَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ فَلَبِسْتَهَا لِلنَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ ثُمَّ جَائَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ فَأَعْطَی عُمَرَ مِنْهَا حُلَّةً فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَمْ أَکْسُکَهَا لِتَلْبَسَهَا فَکَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِکًا بِمَکَّةَ
مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، نافع، ابن عمر، عمر بن خطاب، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب ؓ نے مسجد کے دراوزے کے پاس ایک ریشمی کپڑے کا جوڑا دیکھا تو حضرت عمر ؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ﷺ کاش کہ آپ ﷺ یہ جوڑا خرید لیتے تاکہ آپ ﷺ اسے جمعہ کے دن پہنیں اور جب کوئی وفد باہر سے آپ ﷺ کے پاس آئے تو اس وقت یہ پہن لیا کریں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ ریشمی جوڑا تو وہ آدمی پہنے گا جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس اس طرح کے بہت سے ریشمی جوڑے آئے تو آپ ﷺ نے اس میں سے ایک جوڑا حضرت عمر ؓ کو عطا فرمایا تو حضرت عمر ؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ ﷺ ہی یہ جوڑا پہنا رہے ہیں اور آپ ﷺ ہی نے اس طرح کا جوڑا بیچنے والے کے بارے میں اس طرح فرمایا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں نے تجھے یہ جوڑا اس کے لئے نہیں دیا تھا کہ تو اسے پہنے تو حضرت عمر ؓ نے وہ جوڑا اپنے مشرک بھائی کو جو کہ مکہ میں تھا دیا۔
Top