صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5388
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَائِ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ أَمَرَنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَاتِّبَاعِ الْجَنَازَةِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ أَوْ الْمُقْسِمِ وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَإِفْشَائِ السَّلَامِ وَنَهَانَا عَنْ خَوَاتِيمَ أَوْ عَنْ تَخَتُّمٍ بِالذَّهَبِ وَعَنْ شُرْبٍ بِالْفِضَّةِ وَعَنْ الْمَيَاثِرِ وَعَنْ الْقَسِّيِّ وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالْإِسْتَبْرَقِ وَالدِّيبَاجِ
مردوں اور عورتوں کے لئے سونے اور چاندی کے برتنوں کے استعمال کی حرمت اور مرد کے لئے سونے کی انگوٹھی اور ریشم کی حرمت اور عورتوں کے لئے سونے کی انگوٹھی اور ریشم پہننے کے جواز میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، ابوخثیمہ، اشعث بن ابی شعشاء، احمد بن عبداللہ بن یونس، زہیر، اشعث، حضرت معاویہ بن سوید بن مقرن ؓ فرماتے ہیں کہ میں حضرت براء بن عازب ؓ کے پاس گیا تو میں نے ان سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات چیزوں کا حکم فرمایا اور سات چیزوں سے منع فرمایا جن سات چیزوں کے کرنے کا آپ ﷺ نے حکم فرمایا (وہ یہ ہیں) (1) بیمار کی عیادت کرنا (2) جنازہ کی ساتھ جانا (3) چھینکنے والے کی چھینک کا جواب دینا (4) قسم پوری کرنا، (5) مظلوم کی مدد کرنا (6) دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرنا (7) سلام کو پھیلانا۔ اور جن چیزوں سے آپ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا (وہ یہ ہیں) (1) سونے کی انگوٹھی پہننا (2) چاندی کے برتن میں پینا (3) ریشمی گدوں پر بیٹھنا (4) قسی کے کپڑے پہننا (ریشمی کیڑے کی ایک قسم ہے) (5) ریشمی کپڑا پہننا (6) استبرق پہننا (7) دیباج پہننا۔
Top