صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4339
و حَدَّثَنَاه أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرًا يَقُولُا دَبَّرَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ غُلَامًا لَهُ لَمْ يَکُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَاعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَابِرٌ فَاشْتَرَاهُ ابْنُ النَّحَّامِ عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ فِي إِمَارَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ
مدبر کی بیع کے جواز کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، اسحاق بن ابراہیم، ابن عیینہ، ابوبکر، سفیان بن عیینہ، عمرو، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبر بنا لیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی مال نہ تھا رسول اللہ ﷺ نے اسے فروخت کردیا حضرت جابر بن نحام نے خریدا اور وہ قبطی غلام تھا جو ابن زبیر ؓ کی امارت کے پہلے سال میں فوت ہوا۔
Top