صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4338
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَکُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ
مدبر کی بیع کے جواز کے بیان میں
ابوربیع، سلیمان بن داود عتکی، حماد یعنی ابن زید، عمرو بن دینار، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبر بنا لیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ مال نہ تھا یہ بات نبی کریم ﷺ کو پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا اسے مجھ سے کون خریدے گا تو نعیم بن عبداللہ نے یہ غلام آٹھ سو درہم میں خرید لیا اور آپ ﷺ نے وہ غلام اسے دے دیا عمرو نے کہا میں نے حضرت جابر بن عبداللہ ؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہ غلام قبطی تھا اور (حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ کی خلافت کے) پہلے سال میں فوت ہوا۔
Top