صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4330
و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَعْتَقَ شِرْکًا لَهُ فِي عَبْدٍ عَتَقَ مَا بَقِيَ فِي مَالِهِ إِذَا کَانَ لَهُ مَالٌ يَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ
مشتر کہ غلام کو آزاد کرنے والے کے بیان میں
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری، سالم، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس نے اپنے مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کیا تو باقی بھی اس کے مال میں سے ہی آزاد ہوگا جب اس کے پاس اتنا مال ہو جو غلام کی قیمت کو پہنچ جائے
Top