صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4324
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعِمَّا لِلْمَمْلُوکِ أَنْ يُتَوَفَّی يُحْسِنُ عِبَادَةَ اللَّهِ وَصَحَابَةَ سَيِّدِهِ نِعِمَّا لَهُ
غلام کے لئے اجر و ثواب کے ثبوت کے بیان میں جب اپنے مالک کی خیر خواہی کرے اور اللہ کی عبادت اچھے طریقے سے کرے
محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، حضرت ہمام بن منبہ، ابوہریرہ ؓ روایت ہے وہ فرماتے ہیں یہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہ ؓ نے ہمیں رسول اللہ ﷺ سے روایت کی ہیں ان میں سے ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ غلام کتنا ہی اچھا ہے جو اس حال میں فوت ہو کہ وہ اچھے طریقے سے اللہ کی عبادت کرتا ہو اور اپنے مالک کی بھی اچھی طرح خدمت کرتا ہو وہ کیا ہی اچھا ہے۔
Top