صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4322
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَدَّی الْعَبْدُ حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ مَوَالِيهِ کَانَ لَهُ أَجْرَانِ قَالَ فَحَدَّثْتُهَا کَعْبًا فَقَالَ کَعْبٌ لَيْسَ عَلَيْهِ حِسَابٌ وَلَا عَلَی مُؤْمِنٍ مُزْهِدٍ
غلام کے لئے اجر و ثواب کے ثبوت کے بیان میں جب اپنے مالک کی خیر خواہی کرے اور اللہ کی عبادت اچھے طریقے سے کرے
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، ابومعاویہ، اعمش، ابی صالح، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب غلام اللہ کا حق اور اپنے مولیٰ کا حق ادا کرے تو اس کے لئے دو اجر ہوں گے راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث کعب سے بیان کی تو کعب نے فرمایا کہ اس غلام پر حساب ہے نہ اس مؤمن پر جو دنیا سے بےرغبتی رکھتا ہو۔
Top