صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4309
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ أَنَّهُ کَانَ يَضْرِبُ غُلَامَهُ فَجَعَلَ يَقُولُ أَعُوذُ بِاللَّهِ قَالَ فَجَعَلَ يَضْرِبُهُ فَقَالَ أَعُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ فَتَرَکَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَلَّهُ أَقْدَرُ عَلَيْکَ مِنْکَ عَلَيْهِ قَالَ فَأَعْتَقَهُ
غلاموں کے ساتھ برتاؤ کرنے کے بیان میں۔
محمد بن مثنی، ابن بشار، ابن عدی، شعبہ، سلیمان، ابراہیم تیمی، حضرت ابومسعود انصاری ؓ سے روایت ہے کہ وہ اپنے غلام کو مار رہے تھے کہ اس نے أَعُوذُ بِاللَّهِ کہنا شروع کردیا کہتے ہیں وہ اسے مارتے رہے پھر اس نے أَعُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ کہا تو اسے چھوڑ دیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ کی قسم اللہ تجھ پر زیادہ قدرت رکھتا ہے حضرت ابومسعود ؓ فرماتے ہیں پھر میں نے اسے آزاد کردیا۔
Top