صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4296
و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ قَالَ ذُکِرَ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ عُمْرَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ فَقَالَ لَمْ يَعْتَمِرْ مِنْهَا قَالَ وَکَانَ عُمَرُ نَذَرَ اعْتِکَافَ لَيْلَةٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ وَمَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ
کافر کی نذر کے حکم کے بیان میں جب وہ مسلمان ہو جائے
احمد بن عبدہ ضبی، حماد بن زید، ایوب، حضرت نافع ؓ سے روایت ہے کہ ابن عمر ؓ کے پاس رسول اللہ ﷺ جعرانہ سے عمرہ کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے اس سے عمرہ نہیں کیا۔ فرمایا کہ عمر ؓ نے جاہلیت میں ایک رات کے اعتکاف کی نذر مانی تھی۔
Top