صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4289
و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنِي وَرْقَائُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ لَأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَی تِسْعِينَ امْرَأَةً کُلُّهَا تَأْتِي بِفَارِسٍ يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ صَاحِبُهُ قُلْ إِنْ شَائَ اللَّهُ فَلَمْ يَقُلْ إِنْ شَائَ اللَّهُ فَطَافَ عَلَيْهِنَّ جَمِيعًا فَلَمْ تَحْمِلْ مِنْهُنَّ إِلَّا امْرَأَةٌ وَاحِدَةٌ فَجَائَتْ بِشِقِّ رَجُلٍ وَايْمُ الَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَوْ قَالَ إِنْ شَائَ اللَّهُ لَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فُرْسَانًا أَجْمَعُونَ
قسم و غیرہ میں شاء اللہ کہنے کا بیان
زہیر بن حرب، شبابہ، ورقاء، ابی الزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے فرمایا کہ آج کی رات میں نوے عورتوں کے پاس جاؤں گا ان میں سے ہر ایک شہسوار کو جنم دے گی جو اللہ کے راستہ میں جہاد کرے گا ان سے ان کے ساتھی نے کہا آپ انشاء اللہ کہہ لیں لیکن انہوں نے انشاء اللہ نہ کہا اور وہ ان سب کے پاس گئے لیکن ان میں سے ایک عورت کے سواء کوئی بھی حاملہ نہ ہوئی اور اس نے بھی آدھے لڑکے کو جنم دیا اور قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں محمد ﷺ کی جان ہے اگر وہ انشاء اللہ کہہ لیتے تو وہ سارے کے سارے اللہ کے راستہ میں سوار ہو کر جہاد کرتے۔
Top