صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4285
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَکِيُّ وَأَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي الرَّبِيعِ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ لِسُلَيْمَانَ سِتُّونَ امْرَأَةً فَقَالَ لَأَطُوفَنَّ عَلَيْهِنَّ اللَّيْلَةَ فَتَحْمِلُ کُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ فَتَلِدُ کُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ غُلَامًا فَارِسًا يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَمْ تَحْمِلْ مِنْهُنَّ إِلَّا وَاحِدَةٌ فَوَلَدَتْ نِصْفَ إِنْسَانٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ کَانَ اسْتَثْنَی لَوَلَدَتْ کُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ غُلَامًا فَارِسًا يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
قسم و غیرہ میں شاء اللہ کہنے کا بیان
ابوربیع عتکی، ابوکامل حجدری، فضیل بن حسین، حماد، ابن زید، ایوب، محمد، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے حضرت سلیمان (علیہ السلام) کی ساٹھ بیویاں تھیں انہوں نے کہا میں ان سب کے پاس ایک رات میں جاؤں گا۔ ان میں ہر ایک کو حمل ہوگا اور ان میں سے ہر ایک شہسوار لڑکے کو جنم دے گی جو اللہ کے راستے میں جہاد کرے گا لیکن ان میں سے ایک کے علاوہ کسی کو حمل نہ ہوا اور اس نے بھی آدھے بچے کو جنم دیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر وہ انشاء اللہ کہہ لیتے تو ان میں سے ہر ایک عورت شہسوار لڑکے کو جنم دیتی جو اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا۔
Top