صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4269
و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ ضُرَيْبِ بْنِ نُقَيْرٍ الْقَيْسِيِّ عَنْ زَهْدَمٍ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ مَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُکُمْ وَاللَّهِ مَا أَحْمِلُکُمْ ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثَةِ ذَوْدٍ بُقْعِ الذُّرَی فَقُلْنَا إِنَّا أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَحَلَفَ أَنْ لَا يَحْمِلَنَا فَأَتَيْنَاهُ فَأَخْبَرْنَاهُ فَقَالَ إِنِّي لَا أَحْلِفُ عَلَی يَمِينٍ أَرَی غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ
جس نے قسم اٹھائی پھر اس کہ غیر میں بھلائی ہو اس کہ لئے بھلائی کا کام کرنا مسحتب ہونے اور قسم کا کفارہ ادا کرنے کہ بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، جریر، سلیمان تیمی، ضریب بن نفیر قیسی، زہدم، حضرت ابوموسی اشعری ؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آپ ﷺ سے سواریاں طلب کرنے کے لئے حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا میرے پاس سواری نہیں جس پر میں تمہیں سوار کروں اللہ کی قسم! میں تمہیں سوار نہیں کروں گا پھر رسول اللہ ﷺ نے ہماری طرف تین چتکبری کوہان والے اونٹ بھیجے تو ہم نے کہا ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آپ ﷺ سے سواری مانگنے کے لئے حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے قسم اٹھائی کہ آپ ﷺ ہمیں سوار نہیں کریں گے ہم نے آپ ﷺ کے پاس حاضر ہو کر اس کی خبر دی تو آپ ﷺ نے فرمایا میں کسی بات پر قسم نہیں اٹھاتا اور اس کے علاوہ میں اس سے بھلائی دیکھتا ہوں تو وہی کام کرتا ہوں جو بھلائی والا ہو
Top