فرع اور عتیرہ کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، زہیر بن حرب، یحیی، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا نہ فرع کوئی چیز ہے اور نہ ہی عتیرہ کوئی چیز ابن رافع ؓ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ فرع اونٹنی کا وہ پہلا بچہ ہے جسے مشرک لوگ ذبح کردیا کرتے تھے